شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل کے شام پر فضائی حملے جاری ہیں
ہفتے کی رات اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی اور کچھ گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے شامی سرزمین پر 60 سے زائد حملے کیے ہیں۔
برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ہفتے کو رات گئے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیل نے شام کی عسکری تنصیبات پر 5 گھنٹے سے کم وقت کے دوران 61 میزائل حملے کیے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ نے جنوب مشرقی کنیترا میں سڑکوں، بجلی کی لائنوں اور پانی کے نیٹ ورکس کو تباہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے حمص، ڈیرہ، سنویدا اور دمشق کے قریب قلامون کے پہاڑوں میں فوج کے گوداموں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ہماہ ایئرپورٹ پر ایئرڈیفنس کو بھی تباہ کردگیا ہے۔
شام کے عسکری قائد احمد الشرعہ المعروف ابومحمد الجولانی نے اسرائیل کی جانب سے زمین پر قبضے اور جاری حملوں کی مذمت کی ہے لیکن ان کا کہنا تھا کہ ملک ایک نئے تنازع کا متحمل نہیں ہوسکتا۔