Wednesday, September 18, 2024, 9:40 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل ہم سے مشاورت سے پہلے رفح میں کوئی آپریشن شروع نہیں کرے گا:امریکہ

اسرائیل ہم سے مشاورت سے پہلے رفح میں کوئی آپریشن شروع نہیں کرے گا:امریکہ

رفح میں ایک بڑی زمینی کارروائی ایک غلطی ہوگی : سلیوان

by NWMNewsDesk
0 comment

اامریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے اسرائیل کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں لیکن اس سے اختلافات کے وجود کو نہیں روکا جا سکتا اور تل ابیب ہم سے مشاورت سے قبل رفح میں کوئی آپریشن شروع نہیں کرے گا۔

امریکی محکمہ خارجہ نے عرب میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ واشنگٹن حماس کو تباہ کرنے کے لیے پرعزم ہے اور رفح میں کسی بھی کارروائی میں حماس کو نشانہ بنانا چاہیے۔

وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر جو بائیڈن کو فون پر مطلع کیا کہ وہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ممکنہ فوجی کارروائی پر بات چیت کے لیے ایک مشترکہ انٹر ایجنسی ٹیم واشنگٹن بھیجیں گے۔

سلیوان نے مزید کہا کہ اسرائیل نے رفح سے شہریوں کو محفوظ طریقے سے ہٹانے کے بارے میں کوئی منصوبہ پیش نہیں کیا، رفح میں ایک بڑی زمینی کارروائی ایک غلطی ہوگی۔

banner

سلیوان نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے باشندوں کے پاس جانے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں ہے، رفح آپریشن غزہ میں افراتفری کو مزید گہرا کر دے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024