Thursday, September 19, 2024, 3:37 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسلام آباد پولیس نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں،پرویزالہٰی رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

اسلام آباد پولیس نے عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا دیں،پرویزالہٰی رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

دن دیہاڑے پرویزالہیٰ کواغوا کر کے نامعلوم جگہ لے گئے، وکیل پرویزالہیٰ

by NWMNewsDesk
0 comment

عدالتیی احکامات کے باجود سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے 3 ایم او کے تحت گرفتاری معطل کرنے پر رہائی کے بعد وفاقی دارالحکومت سے ایک مرتبہ پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پرویز الہٰی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر پولیس لائن اسلام آباد سے رہا کیا گیا تھا، اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے نے دوبارہ حراست میں لیا۔

پولیس پرویز الہٰی کو دوبارہ پولیس لائنز کے اندر لے گئی۔ترجمان اسلام پولیس کے مطابق چودھری پرویزالہٰی کوتھانہ سی ٹی ڈی مقدمہ نمبر3/23میں گرفتارکیاگیا ہے۔

banner

پرویزالہیٰ کے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا دن دیہاڑے پرویزالہیٰ کواغوا کر کے نامعلوم جگہ لے گئے، اس وقت تمام حدیں کراس ہو چکی ہیں، یہ آئین وقانون کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024