Tuesday, July 22, 2025, 3:33 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسلام آباد ہائیکورٹ: آڈیو لیکس کیس میں بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل

اسلام آباد ہائیکورٹ: آڈیو لیکس کیس میں بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل

عدالت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے جواب طلب کرلیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایف آئی اے کی جانب سے جاری نوٹس معطل کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پر ایف آئی اے تحقیقات کے خلاف متفرق درخواست دائرکی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ اس عدالت میں مرکزی کیس پہلے سے زیرسماعت ہے اور عدالت نے 18 ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ مرکزی کیس اب 30 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر ہے، کیس زیرالتوا ہونے کے باوجود ایف آئی اے نے 19 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سردار لطیف کھوسہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی طرف سے پیش ہوئے۔

banner

عدالت نے درخواست پر مختصر سماعت کے بعد ایف آئی اے کی طلبی کا نوٹس معطل کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے سے جواب طلب کرلیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024