Thursday, September 19, 2024, 8:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط پر چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

انٹیلی جینس اداروں کی عدلیہ کے معاملات میں مبینہ مداخلت پر غورہو گا

by NWMNewsDesk
0 comment

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی نے اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی جانب سے لکھے گئے خط پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا ہے۔

اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججز کی جانب سے انٹیلی جینس اداروں کی عدلیہ کے معاملات میں مبینہ مداخلت پر غور کیا جائے گا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بدھ کو اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے بھی ملاقات کی جس کے بعد بدھ کی شام چار بجے فل کورٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا

اٹارنی جنرل نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ ججز کے خط کا معاملہ سنجیدہ ہے، جس کی تحقیق ہونی چاہیئے۔

banner

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر پاکستان بار کونسل نے بھی 5 اپریل کو ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا، جس میں پاکستان بار کونسل موجودہ صورتحال پر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کرے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024