Friday, November 22, 2024, 2:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کا ٹرائل 4 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم

سائفر کیس میں ہر حوالے سے اوپن اور شفاف ٹرائل کویقینی بنایا جائے : حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے تحریری فیصلہ جاری کیا اور سائفرکیس میں فرد جرم کی کارروائی کےخلاف شاہ محمود قریشی کی درخواست بھی مسترد کی۔

ہائیکورٹ نے سائفر کیس کا ٹرائل چار ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ یقینی بنائیں ملزمان کی عزت اور وقار پرکوئی حرف نہ آئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جیل ٹرائل کا مطلب ان کیمرہ سماعت نہیں بلکہ اوپن ٹرائل ہی ہے، جیل حکام اور حکومت سکیورٹی مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ افراد کو عدالتی کارروائی دیکھنے کو یقینی بنائیں۔

banner

عدالت نے حکم دیا کہ سائفر کیس میں ہر حوالے سے اوپن اور شفاف ٹرائل کویقینی بنایا جائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، ان کی سکیورٹی کی وجہ سے جیل ٹرائل ہو رہا ہے، ان کی فیملی اس سے قبل سکیورٹی خدشات کا اظہار کر چکی، ہر سماعت پر جیل سے عدالت لانا چیئرمین پی ٹی آئی کیلئے سکیورٹی خدشات پیدا کرسکتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024