Saturday, April 19, 2025, 6:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا ،آرمی چیف کی واضح ہدایات ہیں،نگران وزیر داخلہ

اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کا کورٹ مارشل ہوگا ،آرمی چیف کی واضح ہدایات ہیں،نگران وزیر داخلہ

معیشت کی خرابی کی وجہ اسمگلنگ، یہ اونٹوں پر نہیں ہوتی ، سیاستدان اور سرکاری افسر ملوث

by NWMNewsDesk
0 comment

نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ افغان ٹریڈ کے نام پر تجارت کم اور اسمگلنگ زیادہ ہورہی تھی، آرمی چیف کی واضح ہدایات ہیں کہ اسمگلنگ میں ملوث اہلکاروں کے نہ صرف کورٹ مارشل ہوں گے بلکہ انہیں جیل بھی بھیجا جائے گا، اب ملک میں اسمگلنگ کرنے والوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔

اسلام آباد میں نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفرار بگٹی نے کہا کہ سمگلنگ اونٹوں پر نہیں ٹرکوں پر ہو رہی تھی،اس غیر قانونی کاروبار میں سیاستدانوں اور سرکاری افسران کے نام بھی شامل ہیں، جس کی روک تھام کے لیے مشترکہ چیک پوسٹیں بنا دی ہیں۔

نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کےآنےسےجرائم میں اضافہ دیکھاگیا،اسلام آباد کے اطراف دیہاتی علاقوں میں یہ بڑی تعدادمیں موجود تھے،ان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے،پولیس کوہدایات دےدی ہیں اور کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ نوازشریف کاسیاست میں حصہ لینااچھی بات ہے،نوازشریف کےحوالےسےمیرےبیان کوغلط طورپرپیش کیاگیا،میں نےایسی کوئی بات نہیں کہی جس سےکسی کی دل آزاری ہو۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024