Saturday, September 7, 2024, 11:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے

اسٹار فٹبالر امباپے ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے

امباپے کا ریال میڈرڈ سے ایک کروڑ 50 لاکھ یورو سالانہ کا معاہدہ

by NWMNewsDesk
0 comment

فرانس کے اسٹار فٹبالر امباپے معروف ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ میں شامل ہوگئے۔

میڈرڈ کے فٹبال اسٹیڈیم میں 80 ہزار مداحوں کے درمیان امباپے نے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ریال میڈرڈ سے کھیلنا بچپن کا خواب تھا جو پورا ہوا، اب خواب ہے کہ کلب کو مزید اونچے مقام پر لے کر جاؤں۔

امباپے نے کہا کہ وہ ہسپانوی زبان سیکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، اس کلب کے ساتھ ہونا میرے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

banner

امباپے نے ریال میڈرڈ کے ساتھ 5 سالہ معاہدہ کیا ہے، اس سے قبل وہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کا حصہ تھے جہاں ان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔

امباپے کا ریال میڈرڈ سے ایک کروڑ 50 لاکھ یورو سالانہ کا معاہدہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ کلین ایمپابے نے 19 سال کی عمر میں 2018ء کا فیفا ورلڈ کپ فائنل کھیلا تھا جہاں ان کے گول نے فرانس کو ورلڈ کپ چیمپیئن بنانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ برازیلی لیجنڈ پیلے کے بعد 20 سال سے کم عمر دوسرے کھلاڑی تھے جنہوں فائنل میں گول اسکور کیا۔

2022ء کے قطر فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا اور فرانس کے مابین کھیلے گئے فائنل میں جب ارجنٹینا یک طرفہ طور پر جیت رہی تھی تب کلین ایمباپے نے شاندا ہیٹ ٹرک سکور کرکے فرانس کو فتح کے قریب کیا تھا، اس عالمی کپ میں سب سے زیادہ 8 گولز سکور کرنے پر انہیں گولڈن بوٹ سے نوازا گیا تھا۔

فرانسیسی کلب کیلئے کھیلتے ہوئے انہوں نے 7 سیزن میں 6 بار فرانسیسی ٹورنامنٹ لیگ ون جیتا، ساتھ ہی 255 گولز کے ساتھ وہ پی ایس جی کے لیے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024