Tuesday, June 10, 2025, 2:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

فیصلہ گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کو مدنظر رکھ کر کیا : اسٹیٹ بینک

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے مرکزی بینک اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا جس میں شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور مسلسل چوتھی مانیٹری پالیسی میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مرکزی بینک کے مطابق شرح سود کو برقرار رکھنے کا فیصلہ گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت زرمبادلہ زخائر بہتر ہونگے۔

banner

مالی سال 2025میں مہنگائی 5سے 7 فی صد کا ہدف موزوں ہے،زرعی پیداوار میں بہتری آرہی ہے، معیشت کی شرح 2اعشاریہ 1 فی صد رہنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے 26 جون 2023 کو شرح سود 100 بیس پوائنٹس یعنی 1 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024