حماس نے الشفا اسپتال پر حملے کے بعد یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کی جانے والی بات چیت معطل کردی ہے۔
حماس کا کہنا ہے اسرائیلی فورسز جب تک اسپتال کا محاصرہ ختم نہیں کرتے مذاکرات نہیں کریں گے
ریڈکریسنٹ فلسطین نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری کےٓ نتیجے میں غزہ کا دوسرا سب سے بڑا القدس اسپتال ایندھن کی قلت کی وجہ سے بند ہوگیا ہے۔
ترجمان ٹوماسو ڈیلا لونگا نے کہا کہ القدس اسپتال گزشتہ چھ سات دنوں میں دنیا سے کٹ گیا ہے۔
دوسری جانب غزہ پراسرائیلی کے حملے سینتیس ویں روز بھی جاری ہیں، بیت حنون اور جبالیا کیمپ پر زمینی حملے میں 19 فلسطینی قتل اور متعدد زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے خان یونس اسپتال پر اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی مارے گئے۔
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں اب تک 11 ہزار100 سے زائد فلسطینی قتل کئے جاچکے ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے امیر قطر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے غزہ کے بحران پر بات چیت کی۔
ترجمان کے مطابق امیر قطر نے بائیڈن پر فوری جنگ بندی، خونریزی کو روکنے، شہریوں کے تحفظ اور رفح کراسنگ کو مستقل کھولنے کی ضرورت پر زور دیا۔