Monday, April 28, 2025, 3:05 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسپین، فرانس اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

اسپین، فرانس اور پرتگال میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

پرتگال اور اسپین کےہوائی اڈے، ریلوے اسٹیشن بند

by NWMNewsDesk
0 comment

یورپی ملکوں اسپین، پرتگال اور فرانس کے کچھ علاقوں میں بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔

یورپی یونین کے مشترکہ نیٹ ورک میں فنی خرابی کےباعث بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا جس کے باعث پرتگال اور اسپین کےہوائی اڈوں پربھی بجلی بند ہوگئی۔

میڈرڈ کے بارجاس بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بجلی غائب ہونے سے آپریشن میں خلل پڑا اور ٹیلی کمیونیکیشن سروسز بھی متاثر ہوئیں۔

بجلی کےبریک ڈاؤن کی وجہ سے سڑکوں پرسگنل بھی بند ہوگئے جس کے باعث ٹریفک جام ہوگئی۔

banner

ہسپانوی سرحد کے قریب اندورا اور جنوبی فرانس کے کچھ حصے متاثر ہوئے جبکہ بیلجیم کے بھی کچھ علاقوں میں بجلی کی بندش ریکارڈ کی گئی۔

بریک ڈاؤن کی وجہ ممکنہ طور پر جنوب مغربی فرانس میں Alaric Mountain پر لگنے والی آگ کے باعث Perpignan اور مشرقی Narbonne کے درمیان ایک ہائی وولٹیج پاور لائن کو ہونیوالے نقصان کو سمجا جارہا ہے۔

دوسری جانب کچھ مبصرین نے یورپی یونین کو نشانہ بنانے والے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے “روسی سائبر اٹیک” کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

پرتگالی وزارت داخلہ نے کہا کہ وہ سائبر حملے کو ممکنہ وجہ کے طور پر مسترد نہیں کر رہی ہے، تاہم، سپین کے سائبرسکیورٹی کوآرڈینیشن آفس نے خبردار کیا ہے کہ خلل کے ماخذ کے بارے میں کوئی نتیجہ اخذ کرنا قبل ازوقت ہوگا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024