69
اسپین نے بھارت سے دھماکہ خیز مواد اسرائیل لے جانے والے بحری جہاز کو اپنی بندر گاہ پر لنگر انداز ہونے سے روک دیا۔
ہسپانوی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ڈنمارک کے جھنڈے والا جہاز 27 ٹن دھماکہ خیز مواد بھارت کے چنئی سے اسرائیل کی بندرگاہ حیفہ لے جا رہا تھا۔
ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل کے مطابق اسپین اسرائیل کے لیے ہتھیاروں سے لدے بحری جہازوں کو اپنی بندرگاہوں پر آنے کی اجازت نہیں دے گا۔
انہوں نے بتایا کہ اسپین کا اقدام جنگ میں حصہ نہ بننے کیلئے اسرائیل کو ہتھیار برآمد نہ کرنے کے لائسنس نہ دینے کے سرکاری فیصلے کے مطابق ہے۔
ہسپانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو مزید ہتھیاروں کی ضرورت نہیں، امن کی ضرورت ہے۔