Thursday, November 21, 2024, 6:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسپین کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کا اعلان

اسپین کا اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں فریق بننے کا اعلان

جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت انصاف سے غزہ میں جاری انسانی المیے کے تناظر میں ہنگامی اقدامات کا مطالبہ

by NWMNewsDesk
0 comment

اسپین نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کی عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں نسل کشی کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف کیس میں بطور فریق شامل ہو گا۔

اسپین کے وزیرخارجہ جوز مینول البریس کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ’ہمار واحد مقصد جاری جنگ کو ختم کرنا اور دو ریاستی حل کے منصوبے پر آگے بڑھنا ہے۔‘

وزیرخارجہ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب ہفتہ پہلے اسپین آئرلینڈ اور ناروے کے ساتھ مل کر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا

جنوبی افریقہ نے گذشتہ برس اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں غزہ میں ’نسل کشی‘ پر کیس کیا تھا۔

banner

جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جنگ اقوام متحدہ کے 1948 کے نسل کشی کے حوالے سے کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

آئی سی جے نے جمعے کو اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے تقرر کردہ تفتیش کاروں کو نسل کشی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے بلا روک ٹوک غزہ تک رسائی دے۔
26 جنوری کے رولنگ میں آئی سی جے نے اسرائیل کو حکم دیا تھا کہ وہ غزہ آپریشن کے دوران نسل کشی کے کسی بھی فعل کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔

تاہم اس کے بعد بھی جنوبی افریقہ نے کئی مرتبہ عالمی عدالت انصاف سے رابطہ کرکے غزہ میں جاری انسانی المیے کے تناظر میں ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا۔

24 مئی کو آئی سی جے نے اسرائیل کو رفح آپریشن فوری بند کرنے اور انسانی امداد کی غزہ تک رسائی کے لیے بارڈر کراسنگ کھلا رکھنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024