Saturday, May 31, 2025, 10:27 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسپین کا فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو تقریبات سے باہر کرنے کا مطالبہ

اسپین کا فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو تقریبات سے باہر کرنے کا مطالبہ

’ غزہ میں جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہے'

by NWMNewsDesk
0 comment

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کو گیتوں کے مقابلے ’ یورو ویژن سونگ کانٹیسٹ’ اور دیگر بین الاقوامی ثقافتی تقریبات سے باہر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کا یہ بیان سویڈن کے شہر مالمو میں منعقدہ 2025 کے یوروویژن فائنل میں اسرائیل کے متنازع طور پر دوسرے نمبر پر آنے کے بعد سامنے آئے ہیں۔

پیڈرو سانچیز نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ غزہ میں اسرائیل کے جاری فوجی آپریشنز کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرے۔

پیڈرو سانچیز نے کہا، ’ غزہ میں جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ قابل قبول نہیں ہے، شہریوں، بچوں، عورتوں کو بلا امتیاز شہیدکرنا، یہ سراسر ناقابل قبول ہے۔’

banner

انہوں نے مزید کہا،’ جیسا کہ ہم نے یوکرین پر حملے کے بعد روس کے ساتھ کیا، ہمیں ثقافتی جگہوں پر امن اور انسانی حقوق کی اقدار کو برقرار رکھنے کے معاملے میں دہرا معیار نہیں رکھنا چاہیے۔’

ان کا کہنا تھا کہ یوروویژن جیسے ثقافتی پلیٹ فارم کو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات کا سامنا کرنے والی ریاستوں کے لیے تعلقات عامہ کی ڈھال کے طور پر استعمال نہیں ہونا چاہیے۔

پیڈرو سانچیز نے زور دیا کہ یورپی براڈکاسٹنگ یونین (ای بی یو)، جو یوروویژن کا اہتمام کرتی ہے، کو وہی اخلاقی معیار برقرار رکھنے چاہئیں جو اس نے 2022 میں روس کو یوکرین پر حملے کے بعد مقابلے سے باہر کرنے کے لیے لاگو کیے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024