Thursday, January 2, 2025, 2:58 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسپین کے وزیراعظم پیدروسانچزکی اہلیہ کا کرپشن سکینڈل ، عدالت کا تحقیقات کا اعلان

اسپین کے وزیراعظم پیدروسانچزکی اہلیہ کا کرپشن سکینڈل ، عدالت کا تحقیقات کا اعلان

ہسپانوی وزیراعظم نے اپنی تمام تر مصروفیات معطل کردی ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

ہسپانوی وزیراعظم پیدروسانچز کی اہلیہ کےکرپشن سکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد اسپین کی عدالت نےتحقیقات کا اعلان کیا ہے ۔

اسپین کے وزیراعظم پیدروسانچز سوموار کو اعلان کریں گے کہ وہ اپنی وزارت عظمیٰ کی نشست برقرار رکھتے ہیں یا مستعفی ہوجاتے ہیں ۔

سوشلسٹ پارٹی اس سے پہلے بھی ایک اہم ممبر پر کرپشن کے کیس کا سامنا کر رہی ہے جس کی وجہ سے پیدروسانچز پر بے حد دباؤ ہے ۔

ہسپانوی وزیراعظم نے اپنی تمام تر مصروفیات معطل کردی ہیں ، ان کاکہنا ہے کہ میں سکون کے ساتھ اس پر سوچنا چاہتا ہوں ، نئے انتخابات ہونگے یا اپنی نشست چھوڑوں گا۔

banner

گزشتہ روز ہسپانوی عدالت نے وزیراعظم پیدروسانچز کی اہلیہ بیگونا گومز کے خلاف اثر و رسوخ اور کرپشن کے الزامات پر ابتدائی تحقیقات کے آغاز کا اعلان کیا، عدالت نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کیونکہ کیس سیل اور ابتدائی مراحل میں ہے۔

ہسپانوی وزیر اعظم نے اپنی اہلیہ پر عائد الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تحقیقات میں تعاون کریں گے اور اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024