اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے اپنے فرنٹ لائن افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا۔
اسکاٹ لینڈ پولیس میں کلین شیوپالیسی گزشتہ سال مئی میں متعارف کرائی جانی تھی لیکن تنازع کی وجہ سے اس کا نفاذ 12 ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس پالیسی کا مقصد چہرے پر متنازع حفاظتی ماسک پہننے میں سہولت دینا تھا۔
فورس نے اب بتایا ہے کہ پولیس اسکاٹ لینڈ نے اپنے فرنٹ لائن افسروں کی داڑھیاں منڈھوانے کا حکم واپس لے لیا ہے اور ان تبدیلیوں کو متعارف کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب ماسک کا یہ منصوبہ نافذ کرنے پر غور نہیں کیا جا رہا جبکہ شیو کرائے جانے کے مطالبے پر کارروائی سے متاثر ہونے والے اہلکاروں کو ہر جانے کے طور پر 60 ہزار پاؤنڈ ادا کر دیے گئے ہیں۔