Sunday, December 22, 2024, 2:49 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افریقہ میں مایوٹ جزیرے پر سمندری طوفان کی تباہ کاریاں

افریقہ میں مایوٹ جزیرے پر سمندری طوفان کی تباہ کاریاں

11 افراد کی ہلاکت اور 250 سے زائد زخمیوں کی تصدیق

by NWMNewsDesk
0 comment

براعظم افریقہ میں فرانسیسی جزیرے مایوٹ پر سمندری طوفان چیدو کے باعث 11 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوگئے۔

سمندری طوفان سے ہوائی اڈے، عوامی اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، کئی علاقے مکمل طور پر تباہ ہو گئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

مایوٹ کے فرانسیسی عہدیدار فرانکوئیززاویر بیوول کا کہنا تھا کہ ہفتے کے روز شدید سمندری طوفان نے مایوٹ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مایوٹ سے گزشتہ 90 سالوں کے دوران ٹکرانے والا بدترین طوفان تھا۔

banner

انھوں نے کہا کہ طوفان کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کی صحیح تعداد معلوم کرنا انتہائی مشکل ہو رہا ہے۔

فرانسیسی عہدیدار بیوول کے مطابق سب سے زیادہ تباہی مایوٹ کے کچی آبادیوں میں ہوئی ہے، جہاں دھات کی جھونپڑیوں اور غیر رسمی ڈھانچوں میں لوگ رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ مایوٹ جزیرہ بحر ہند میں افریقہ کے ساحل کے قریب واقع ہے اور یہ فرانس کا سب سے غریب جزیرہ اور یورپی یونین کا سب سے غریب علاقہ ہے۔ اس علاقے کی آبادی 3 لاکھ سے کچھ زیادہ ہے جو دو بڑے جزیروں پر پھیلی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024