Thursday, November 21, 2024, 6:28 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارشیں، 155 افراد ہلاک

افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارشیں، 155 افراد ہلاک

تنزانیہ اور مشرقی افریقہ کے دیگر ممالک موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرات سے دوچار

by NWMNewsDesk
0 comment

مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کم از کم 155 افراد ہلاک ہو گئے۔

تنزانیہ کے وزیر اعظم قاسم مجالیوا نے مخصوص موسمیاتی تغیرات کے باعث ہونے والی طوفانی بارشوں میں شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے 51 ہزار سے زیادہ گھر اور 2 لاکھ سے زیاد افراد متاثر ہوئے ، بارشوں کے باعث 155 اموات ہوئیں جب کہ 236 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

قاسم مجالیوا نے تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید ’ال نینو‘ بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔

تنزانیہ اور مشرقی افریقا کے دیگر ممالک ایسے خطے میں واقع ہیں جو موسمیاتی تبدیلی کے باعث انتہائی خطرات سے دوچار ہے، خطے جاری موسم برسات کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہو رہی ہیں جب کہ کینیا میں بھی درجنوں اموات کی اطلاعات ہیں۔

banner

دوسری جانب دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک برونڈی میں کئی مہینوں سے جاری بارشوں سے لگ بھگ 96 ہزار افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

اس کے علاوہ مارچ کے مہینے میں موسم برسات شروع ہونے کے بعد سے کینیا میں تقریباً 45 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مرنے والوں میں وہ 13 افراد بھی شامل ہیں جو رواں ہفتے دارالحکومت نیروبی میں آنے والے سیلاب میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024