35
افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان ملٹری کی گاڑی میں دھماکے سے 3 اہلکار ہلاک 5 زخمی ہوگئے۔
دھماکہ خیز مواد روڈ پر کھڑی موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
مزید بتایا گیا کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب پولیس کا قافلہ افیون کی پوست کی تلفی کے مقصد سے گزر رہا تھا، علاقے میں افیون کی کاشت ختم کرنے کی کوششوں کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔