Wednesday, September 18, 2024, 9:32 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں بارودی سرنگ سے کھیلنے والے 9 بچے دھماکے میں ہلاک

افغانستان میں بارودی سرنگ سے کھیلنے والے 9 بچے دھماکے میں ہلاک

مرنے والوں میں 5 بچیاں اور 4 بچے شامل ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں بچے ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 بچیاں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

یہ افسوسناک واقعہ افغانستان کے تاریخی شہر غزنی میں پیش آیا۔ دھماکا اتنا خوف ناک تھا کہ بچوں کے نازک جسموں کے چھیچھڑے اُڑ گئے۔

بارودی سرنگ سے کھیلنے والے تمام بچوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

خیال رہے کہ صوبے ہرات میں بھی ایسے ہی ایک واقعے میں گزشتہ روز ایک بچہ جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

banner

یاد رہے کہ 1979 سے روس جنگ، طالبان حکومت اور پھر اس کے بعد ہونے والی دہائیوں پر محیط خانہ جنگی کے دوران جابجا بارودی سرنگیں بچھائی گئی تھیں جن کے پھٹنے یا بچوں کے ہاتھ لگ جانے کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد پھٹ جانے سے بچ جاننے والی بارودی سرنگیں سے اب بھی ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہیں جن کا سب سے بڑا شکار بچے ہیں۔

ریڈکراس سمیت دیگر عالمی تنظیموں نے افغانستان میں بارودی سرنگوں کے مکمل خاتمے اور شہریوں بالخصوص بچوں کو بارودی سرنگوں کی ہلاکت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024