Sunday, June 29, 2025, 7:46 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں بینک کے باہر خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

افغانستان میں بینک کے باہر خودکش دھماکہ، پانچ افراد ہلاک

لوگوں کی بڑی تعداد تنخواہ لینے کے لیے قطار میں کھڑی تھی

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان کے صوبے قندوز میں ایک بینک کے باہر خودکش دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

قندوز پولیس نے بتایا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد تنخواہ لینے کے لیے قطار بنائے بینک کے باہر کھڑی تھی کہ اس دوران دھماکہ ہوا۔

قندوز پولیس کے ترجمان جمعہ الدین خاکسار کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے لیس خودکش بمبار نے خود کو قطار میں کھڑے لوگوں کے قریب دھماکے سے اڑایا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سویلینز، سول سروینٹس اور طالبان سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شامل ہیں۔

banner

واضح رہے کہ اسی طرز کا ایک حملہ گزشتہ برس مارچ میں قندھار شہر میں ایک بینک کے باہر ہوا تھا جس میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس حملے کی ذمے داری داعش نے قبول کی تھی۔

قندوز میں منگل کو ہونے والے خودکش دھماکے کی فوری طور پر کسی نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024