Tuesday, June 3, 2025, 4:15 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں سیاسی سرگرمیوں پر 3 افراد کو قید کی سزائیں

افغانستان میں سیاسی سرگرمیوں پر 3 افراد کو قید کی سزائیں

چوتھے شخص کو 30 کوڑے بھی مارے گئے اور سیاست سے منسلک الزامات کے تحت جیل بھیج دیا گیا

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان طالبان نے دو افراد کو سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنائی

، جب کہ تیسرے شخص کو 30 کوڑے مارے گئے اور سیاست سے منسلک الزامات کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔

کابل حکومت نے غیر اسلامی قرار دیتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں اور سرگرمیوں پر پابندی لگا دی ہے۔

طالبان کی سپریم کورٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کو یہ عدالتی کارروائیاں جنوبی صوبے قندھار میں کی گئیں تھیں۔

banner

بیان میں کوئی تفصیل دیے بغیر کہا گیا ہے کہ عدالت نے ایک چوتھے فرد کو اخلاقی بدعنوانی کے جرم میں آٹھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

طالبان کے وزیر انصاف عبدالحکیم شرعی نے گزشتہ سال سیاسی سرگرمیوں پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے کام کرنے کی کوئی شرعی بنیاد نہیں ہے۔ وہ قومی مفاد کو پورا نہیں کرتیں اور نہ ہی قوم ان کی قدر کرتی ہے۔

اگست 2021 میں جب طالبان نے اقتدار پر قبضہ کیا تو اس وقت حکومت کے پاس تقریباً 70 بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتیں باضابطہ طور پر رجسٹرڈ تھیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024