Sunday, November 10, 2024, 1:30 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں شدید برفباری سے نظام درہم برہم، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

افغانستان میں شدید برفباری سے نظام درہم برہم، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

سخت موسم کے دوران تقریباً 10 ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید برفباری کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

افغانستان میں درجہ حرارت صفر ہے، شدید سردی اور گزشتہ تین روز سے جاری برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ، خراب موسم نے ملک کے جنوبی حصوں کے صوبوں کو شدید متاثر کیا ہے۔

بلخ اور فاریاب صوبوں سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برف باری کے باعث انسانی ہلاکتوں کے علاوہ تقریباً 10 ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔

طالبان کی زیر قیادت وزارتِ مملکت کے ترجمان جانان سائق کا کہنا تھا کہ ’قندھار، ہلمند، بادغیس، سرد پول، بدخشاں اور جوزجان میں سرد موسم اور بارش کی وجہ سے 9 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوئے ہیں۔‘

banner

انہوں نے مزید کہا کہ شدید موسم نے رہائشی مکانات اور مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے۔

کئی شاہراہیں برف باری اور طوفان کی زد میں آچکی ہیں، جس کے نتیجے میں ٹریفک کی نقل و حرکت روک دی گئی ہے۔

کابل-ہرات ہائی ویز، سالنگ پاس اور بامیان میں حاجی گاک پاس جیسی کئی اہم ٹریفک سڑکوں اور شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ملک میں شدید برف باری ایسے موقع پر ہوئی ہے جب صوبہ ہرات میں زلزلوں میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد بے گھر ہو گئے تھے۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے محکمہ موسمیات کے حوالہ دیتےہوئے بتایا کہ اگلے دو دنوں تک شدید برفباری، موسلادھار بارش اور طوفان کے ساتھ سیلاب آنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024