Wednesday, September 18, 2024, 9:47 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں فائرنگ سے 3 ہسپانوی سیاح، 3 افغان شہری قتل

افغانستان میں فائرنگ سے 3 ہسپانوی سیاح، 3 افغان شہری قتل

چار غیر ملکیوں سمیت 8افراد کی حالت تشویشناک ہے : افغان وزارت داخلہ

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں فائرنگ سے 3 ہسپانوی سیاحوں سمیت قتل ہونے والے 6 افراد کی لاشیں متعدد زخمیوں کے ساتھ کابل منتقل کردی گئی ہیں۔

قتل ہونے والوں میں 3 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ گروپ کو افغانستان میں ایک بازار کا دورہ کرنے کے دوران گولیاں ماری گئیں۔ یہ بات طالبان حکومت کی جانب سے ہفتے کو بتائی گئی ہے۔

دارالحکومت کابل سے تقریباً 180 کلومیٹر (110 میل) دور وسطی افغانستان کے پہاڑی شہر بامیان کے بازار سے گزرتے ہوئے اس گروپ پر فائرنگ کی گئی۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالمتین نے بتایا کہ تمام لاشوں کو کابل منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ فرانزک ڈیپارٹمنٹ میں ہیں اور زخمی بھی کابل میں ہیں، ہلاک اور زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔

banner

انہوں نے بتایا کہ 8زخمیوں میں، جن میں سے چار غیر ملکی ہیں، ایک معمر غیرملکی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ مارے گئے افراد میں 2 افغان شہری اور ایک طالبان اہلکار شامل ہے۔

ایک سفارتی ذریعے نے بتایا کہ غیر ملکی شہری 13 افراد کے ایک منظم دورے کا حصہ تھے، تمام افراد کو زخمیوں کے ہمراہ راتوں رات سڑک کے ذریعے کابل لے جایا گیا، کیونکہ خراب موسم کی وجہ سے ہوائی سفر ممکن نہیں تھا۔

ہسپانوی حکومت نے جمعہ کو اعلان کیا کہ مرنے والوں میں تین ہسپانوی سیاح شامل ہیں جبکہ ایک ہسپانوی زخمی ہوا۔

وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا کہ افغانستان میں ہسپانوی شہریوں کے قتل کی خبر سے شدید افسردہ ہوں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024