Monday, April 7, 2025, 5:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان میں فضائی حملہ، حافظ گل بہادر گروپ کے 4 اراکین ہلاک

افغانستان میں فضائی حملہ، حافظ گل بہادر گروپ کے 4 اراکین ہلاک

حملہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے کیا گیا، افغان میڈیا کا دعویٰ

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان میں ایک بار پھر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حافظ گل بہادر گروپ کو مبینہ فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس میں 4 دہشتگرد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے ہیں۔

افغان نیوز ایجنسی ”آماج نیوز“ نے افغانستان کی حدود میں کئے گئے حالیہ فضائی حملے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ افغانستان کے صوبے پکتیکا کے ضلع ورمامئی میں 10 مئی بروز جمعہ کیا گیا تھا، لیکن افغانستان کی طالبان حکومت نے اسے چھپایا۔

افغانستان کے طالبان ذرائع نے مذکورہ افغان نیوز ایجنسی کو دی گئی اطلاع میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ پاکستانی فضائیہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔

یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ یہ حملہ ڈرون سے کیا گیا تھا یا اس میں جنگی طیاروں کا استعمال کیا گیا تھا۔

banner

ذرائع نے افغانستان کی حدود میں ہوئے فضائی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب حافظ گل بہادر گروپ کے دہشتگرد افغاسنتان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

خیال رہے کہ مذکورہ حملہ 9 مئی کو امریکی سینٹرل کمانڈ (یو ایس سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے خیبرپختونخوا کے افغانستان سے متصل علاقوں کے دورے کے فوراً بعد کیا گیا ہے۔

ایک اور افغان خبر رساں ایجنسی نے ”افغانستان انٹرنیشنل“ نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان نے حالیہ فضائی اور میزائل حملوں کے جواب میں پاکستانی فوج کے وفد کا قندھار کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی وفد نے اتوار کو راولپنڈی سے قندھار جانا تھا۔

پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع نے افغانستان انٹرنیشنل کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان کی جانب سے منسوخی کو سرکاری طور پر ”موسم کی صورتحال“ سے منسوب کیا گیا تھا، تاہم، خیال کیا جاتا ہے کہ اصل وجہ پکتیکا میں جمعرات کو ہونے والے فضائی حملے ہیں۔

ابھی تک طالبان نے پکتیکا پر فضائی حملوں یا پاکستانی وفد کے دورے کی منسوخی کی وجوہات کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024