Tuesday, November 12, 2024, 8:00 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان پر اقتدار کے تین سال مکمل ہونے پر طالبان حکومت کی فوجی پریڈ

افغانستان پر اقتدار کے تین سال مکمل ہونے پر طالبان حکومت کی فوجی پریڈ

بگرام، کابل، قندھار اور کئی دوسری جگہوں پر تقریبات

by NWMNewsDesk
0 comment
افغان طالبان  نے بدھ کو اپنے اقتدار کے تین سال پورے ہونے کا جشن منایا 
کابل میں طالبان کی مسلح فورسز نے خصوصی فوجی پریڈ کی۔ پریڈ کے دوران لڑاکا طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کی پروازوں سمیت  ٹینکوں اور جنگی آلات کی نمائش کی گئی۔
پیریڈ گراؤنڈ پر سے ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے بھی پرواز کی۔
اس پریڈ میں سوویت دور کے ٹینکوں اور توپوں اور امریکہ کے سابق فضائی مرکز بگرام سے لائی گئی چیزیں بھی نمائش کے لیے رکھی گئی تھیں۔اس خصوصی پریڈ کو چینی اور ایرانی سفارت کاروں سمیت سینکڑوں افراد نے دیکھا۔
اس پریڈ میں ایک اور دلچسپ چیز موٹرسائیکل سواروں کے ایک گروپ کی شرکت تھی جن کے پاس پیلے رنگ کے وہ ڈبے تھے جنہیں پیٹرول ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ ماضی میں طالبان ان ڈبوں کو جنہیں جیری کین کہا جاتا ہے، دیسی ساختہ بم بنانے کے لیے استعمال کرتے تھے۔
پیریڈ میں امریکی ساختہ بکتر بند گاڑیاں بھی شامل تھیں جن پر طالبان کے سفید اور کالے جھنڈے لہرا رہے تھے۔
تقریب کابل سے تقریباً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر بلگرام بیس پر منعقد ہوئی۔ یہ وہ مقام تھا جہاں کبھی طالبان جنگجوؤں کو قید رکھا جاتا تھا۔
طالبان فورسز نے 15 اگست 2021 کو افغانستان پر امریکی حمایت یافتہ حکومت کے خاتمے کے بعد قبضہ کر لیا تھا۔جب کہ طالبان اپنی حکومت کی سالگرہ ایک دن پہلے مناتے ہیں۔
تین سال گزر جانے کے بعد ابھی تک دنیا کے کسی بھی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا ہے، جس کی ایک وجہ خواتین کے حقوق پر عائد پابندیاں ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024