Monday, December 23, 2024, 4:03 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان پر اقوام متحدہ کا دوحہ میں اجلاس، طالبان حکومت نے شرکت کیلئے شرائط رکھ دیں

افغانستان پر اقوام متحدہ کا دوحہ میں اجلاس، طالبان حکومت نے شرکت کیلئے شرائط رکھ دیں

یہ اجلاس مئی 2023 میں دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا ایک فالو اپ ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

طالبان حکام نے کہا ہے کہ اگر کچھ شرائط تسلیم نہ کی گئیں تو اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کے معاملے پر طلب کردہ بین الاقوامی اجلاس میں ان کی شرکت ’بےسود‘ ہوگی۔

طالبان حکام کی جانب سے یہ بیان اس اجلاس کے آغاز سے محض ایک روز قبل سامنے آیا ہے

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر آج اتوار کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں 2 روزہ مذاکرات کا آغاز کرنے والے ہیں، جس کا مقصد افغانستان کے ساتھ مزید مربوط بین الاقوامی مصروفیات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

یہ اجلاس مئی 2023 میں دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کا ایک فالو اپ ہے، جس میں کسی افغان کو مدعو نہیں کیا گیا تھا لیکن اس بار افغان سول سوسائٹی کے ارکان اور طالبان حکام دونوں کو اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔

banner

تاحال طالبان حکومت کی اس اجلاس میں شرکت کی نوعیت واضح نہیں ہے، حکام کا کہنا ہے کہ اگر کچھ شرائط پوری نہ کی گئیں تو طالبان وفد کی اس اجلاس میں شرکت کا امکان نہیں ہے۔

ہفتہ کو افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا کہ انہوں نے اقوام متحدہ کے سامنے اپنی شرائط کا اعادہ کیا ہے۔

افغانستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اگر امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے واحد ذمہ دار فریق کی حیثیت سے شرکت کرتی ہے اور اگر افغان وفد اور اقوام متحدہ کے درمیان تمام امور کے بارے میں انتہائی اعلیٰ سطح پر واضح بات چیت کرنے کا موقع موجود ہو تو اس اجلاس میں شرکت فائدہ مند ہوگی، بصورت دیگر افغان حکام کی اس اجلاس میں غیرمؤثر شرکت بےسود سمجھی جائے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024