Thursday, September 19, 2024, 5:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی شدید قلت

افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں خوراک کی شدید قلت

540 افراد ہلاک و زخمی، تقریباً 3000 مکانوں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے : عالمی ادارہ خوراک

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے امدادی ادارے افغانستان کے طالبان حکمرانوں کے ساتھ مل کر ملک کے شمال مشرقی حصے میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں زندہ بچ جانے والے لاکھوں افراد کی مدد کے لیے کام کر رہے ہیں۔

عالمی ادارہ خوراک کے افغانستان پروگرام کے سربراہ اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر تباہی اور اموات ہوئیں ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ کئی لوگ زخمی بھی ہیں۔ ہماری تازہ معلومات کے مطابق، تقریباً 540 افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، تقریباً 3000 مکانوں کو مکمل یا جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ 10ہزار ایکڑ رقبے پر باغات تباہ ہو گئے ہیں جب کہ سیلاب سے مرنے والے مویشیوں کی تعداد دو ہزار ہے۔

اینڈرسن کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ زندہ بچ گئے ہیں، ان کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں بچا۔ اب ان کے پاس گھر رہا ہے اور نہ ہی خوراک۔ یہاں ہونے والے نقصانات کا مکمل اندازہ اس وقت تک نہیں ہو سکتا جب تک اقوام متحدہ کی ٹیمیں ان علاقوں میں پہنچ نہیں جاتیں جو ابھی تک رسائی کے قابل نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہم ان تک خوراک گدھوں پر لاد کر پہنچا رہے ہیں کیونکہ کچھ علاقوں تک پہنچنے کا سردست یہی واحد طریقہ ہے۔

banner

عالمی ادارہ خوراک نے بتایا کہ سب سے متاثرہ دو علاقے بغلان اور بدخشان ہیں، جہاں بے پناہ بھوک ہے۔ وہاں موسمی فصل تباہ ہو چکی ہے اور بہت کم خوراک دستیاب ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024