Sunday, December 22, 2024, 10:24 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغانوں کی اصل سرزمین افغانستان ہے، انہیں واپس جانا چاہیئے، ترجمان دفترخارجہ

افغانوں کی اصل سرزمین افغانستان ہے، انہیں واپس جانا چاہیئے، ترجمان دفترخارجہ

روس یوکرین تنازع کا حصہ بننا نہیں چاہتے، ممتاز زہرہ بلوچ

by NWMNewsDesk
0 comment

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان مہاجرین 40 سال سے پاکستان میں ہیں،افغانوں کی اصل سرزمین افغانستان ہے، انہیں واپس جانا چاہیئے، افغانوں کی باعزت واپسی کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

ممتاززہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی، غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف پالیسی پرعمل ہوگا، پاکستان کی سیکیورٹی سب سے زیادہ اہم ہے، اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بھی فیصلہ ہوگا۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کا حصہ بننا نہیں چاہتے،پاکستان کے یوکرین سے دفاعی تعلقات رہے ہیں، پاکستان یوکرین سے دفاعی سامان خرید چکا ہے، الخالد ٹینک کے لیے بھی آلات خرید چکے ہیں۔روس یوکرین جنگ میں دونوں فریقین کو برآمدات نہیں کی، درآمد کرنے والے کو اسلحہ خریدنے کی وجہ بتانی ہوتی ہے، یوکرین کو جنگی سامان فروخت نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024