Sunday, December 22, 2024, 10:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان تاجروں کو پاکستان سے اثاثے لانے میں معاونت کر رہے ہیں، کابل حکومت

افغان تاجروں کو پاکستان سے اثاثے لانے میں معاونت کر رہے ہیں، کابل حکومت

وزیر تجارت کی قیادت میں قائم کمیٹی تارکین وطن کو سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے، ترجمان

by NWMNewsDesk
0 comment

افغانستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ افعان تاجروں کو پاکستان سے اپنے اثاثے افغانستان منتقل کرنے میں معاونت فراہم کر رہی ہے۔

امارت اسلامیہ کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغان نیوز کو بتایا کہ تاجروں کے سرمائے کی منتقلی بشمول زمین کی تقسیم، اجازت نامے کے حصول اور جائیداد کی منتقلی کے تمام پہلوؤں کو ملک میں فراہم کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امارت اسلامیہ افغانستان اس بات کو اپنی ذمہ داریوں میں سے ایک سمجھتی ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کرنے اور آنے والے تارکین وطن کو ان کی تفصیلات کے مطابق زمین دی جائے۔ اس کے علاوہ جائیداد اور رقم کی منتقلی میں سہولیات پیدا کی جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کے وزیر تجارت کی قیادت میں قائم کمیٹی وہاں (پاکستان) سے آنے والے تارکین وطن کو سرمایہ کاری کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ دار ہے۔

banner

دوسری طرف افغانستان چیمبر آف کامرس اینڈ انویسٹمنٹ (اے سی سی آئی) نے کہا ہے کہ امارت اسلامیہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ پاکستان کی عبوری حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچے تاکہ افغان سرمایہ کاروں کے تمام اثاثے پاکستان سے ملک منتقل کیے جاسکیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024