ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور عوام پاکستان کے خلاف نہیں ہیں۔
ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن کو دورے کی دعوت امارت اسلامی نے دی ہے۔
ترجمان افغان حکومت نے بتایا کہ حکومت مولانا فضل الرحمن کو پاکستان کے بارے میں اپنے موقف سے آگاہ کرے گی۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اور عوام پاکستان کے خلاف نہیں، مولانا فضل الرحمن کے سامنے اپنا اور افغان عوام کا مقدمہ رکھیں گے،ہم کبھی پاکستان اور اس کے عوام کے خلاف نہیں۔
یاد رہے کہ جمعیت علما اسلام کے امیر گیارہ دیگر رہنماؤں کے ہمراہ کابل میں ہیں جہاں افغان حکام سےکالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سمیت دیگر امور پر بات چیت کی ہے۔