44
افغانستان کے صوبے قندھار میں خودکش حملے میں 21 شہری ہلاک جبکہ 50 زخمی ہو ئے ہیں۔
نجی بینک کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
صوبہ قندھار میں افغان طالبان کا مضبوط کنٹرول ہے اور اسے ان کا گڑھ بھی کہا جاتا ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ دھماکے کے وقت افغان سرکاری ملازمین تنخواہیں لینے کیلئے قطار میں کھڑے تھے۔
قندھار کے انفارمیشن اینڈ کلچر ڈائریکٹر انعام اللہ سمنگانی نے خود کش بم دھماکے کی تصدیق کی۔
انعام اللہ سمنگانی کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کسی شدت پسند گروپ نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔