39
طالبان حکام نے پیر کے روز ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک مجرم کو گولی مار کر سرِعام سزائے موت دے دی جو افغانستان میں چند دنوں میں تیسری سزائے موت ہے۔
سپریم کورٹ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم پر جنوری 2022 میں چاقو سے ایک شخص کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت دی گئی۔
مجرم نذر محمد کو مقتول کے خاندان اور ہزاروں تماشائیوں کے سامنے پانچ گولیاں ماری گئیں۔
گذشتہ ہفتے دو دیگر افراد کو مشرقی غزنی شہر میں پشت پر متعدد گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ ان کے موت کے وارنٹ بھی اخوندزادہ کے دستخط شدہ تھے۔
افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد سے اب تک پانچ مرتبہ موت کی سزائیں دی گئی ہیں۔