Monday, June 2, 2025, 9:57 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان طالبان کے کمانڈر نے ٹی ٹی پی کو وارننگ جاری کردی

افغان طالبان کے کمانڈر نے ٹی ٹی پی کو وارننگ جاری کردی

امیر کے حکم کےخلاف کسی بھی ملک میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان طالبان کے ایک سینئر کمانڈر نے شدت پسند گروہوں کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ وہ اسلامی امارت کی قیادت کی واضح اجازت کے بغیر پاکستان میں کسی بھی قسم کی پرتشدد کارروائی سے باز رہیں۔

طالبان کے سینئر رہنما سعیداللہ سعید نے پولیس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہاد کا اعلان صرف اسلامی ریاست کا امیر کر سکتا ہے، انفرادی یا گروہی بنیادوں پر کیا جانے والا جہاد نہ صرف شریعت کے خلاف ہے بلکہ فساد کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک، بشمول پاکستان، میں امیر کی اجازت کے بغیر لڑائی شریعت کے خلاف اور فساد ہے، نہ کہ جائز جہاد۔

انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی وابستگی یا گروہی وفاداری کی بنیاد پر سرحد پار کارروائیاں اسلامی اصولوں اور افغان قیادت کی اتھارٹی دونوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

banner

سعیداللہ سعید کا کہنا تھا مختلف گروہوں میں شامل ہو کر بیرون ملک جہاد کرنا کسی کو سچا مجاہد نہیں بناتا۔ یہ اقدامات انا اور گروہ بندی پر مبنی ہوتے ہیں، نہ کہ دینی فریضے پر۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024