Saturday, April 19, 2025, 11:42 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے فضل الرحمان کی ملاقات

افغان طالبان کے امیر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے فضل الرحمان کی ملاقات

مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر موجود ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذارئع کے مطابق افغانستان میں موجود مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ سے ملاقات کی ہے۔

افغان حکام نے طالبان امیر اور فضل الرحمان کی ملاقات کی تصدیق کی ہے تاہم افغانستان میں ملاقات کے مقام اور شرکاء سے متعلق نہیں بتایا۔

ملاقات کے حوالے سے مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔

banner

دوسری جانب طلوع نیوز نے اپنے ذرائع سے تصدیق کی ہے کہ افغان سپریم لیڈر اور فضل الرحمان کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی اور یہ ملاقات آج صبح قندھار میں ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان افغان حکومت کی دعوت پر وفد کے ہمراہ افغانستان کے دورے پر موجود ہیں جہاں ان کی افغان وزیراعظم، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024