Thursday, September 19, 2024, 7:56 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوامِ متحدہ کی قرارداد میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ کی قرارداد میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ

اسرائیل نے قرار داد کو مسخ شدہ اور مضحکہ خیز قرار دے دیا

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے بدھ کے روز جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے کو 12 ماہ کے اندر ختم کرنے اور عدم تعمیل پر پابندیوں کے مطالبے کے حق میں باضابطہ طور پر ووٹ دے دیا ہے۔

قرار داد کےحق میں 124،اور مخالفت میں 14 ووٹ دیے گئے، اور قابل ذکر طور پر 43 ارکان غیر حاضر رہے

امریکہ نے قرارداد کے خلاف ووٹ دیا، ہنگری، جمہوریہ چیک اور کئی چھوٹے جزیروں کے ملکوں نےبھی قرار داد کی مخالفت کی۔

نئے حقوق کے تحت خود فلسطینی وفد کی طرف سےپیش کی گئی یہ پہلی قرار داد ہے

banner

قرار داد میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اپنی غیر قانونی موجودگی کو بلا تاخیر ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی فورسز کے انخلاء، نئی بستیوں کی تعمیر روکنے، غصب شدہ اراضی اور املاک کی واپسی اور بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس قرارداد میں میں اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے اقدامات کی بھی اپیل کی گئی۔

اسرائیل نے قرار داد کو مسخ شدہ اور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے تشدد کو ہوا ملےگی۔

اسرائیل کی وزارت خارجہ کے ترجمان اورین مارمورسٹین نے X پر کہا کہ”یہی مضحکہ خیز بین الاقوامی سیاست ہے۔”

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مسخ شدہ فیصلہ ہے جو حقیقت سے کٹا ہوا ہے، دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور امن کے امکانات کو نقصان پہنچاتا ہے۔

امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے ووٹنگ سے قبل قرارداد کی مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قرار دیا اور کہا کہ اس سے امن کا مقصد آگے نہیں بڑھے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024