Thursday, December 26, 2024, 6:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوام متحدہ نے سراج الدین حقانی سمیت 4 افغان عہدیداروں پر سفری پابندی ختم کردیں

اقوام متحدہ نے سراج الدین حقانی سمیت 4 افغان عہدیداروں پر سفری پابندی ختم کردیں

افغان عبوری حکومت کے 4 اعلیٰ عہدیداروں کو سعودی عرب کے سفر کے لیے استثنیٰ دیا ؛ اقوام متحدہ

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں عبوری انتظامیہ کے 4 اعلیٰ عہدیداروں عبدالکبیر محمد جان، عبدالحق واثق، نور محمد ثاقب اور سراج الدین جلال الدین حقانی پر عائد سفری پابندیاں ہٹانے کی منظوری دی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ افغانستان کے عبوری حکومت کے 4 اعلیٰ عہدیداروں کو سعودی عرب کے سفر کے لیے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے جن عہدیداروں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، ان میں نائب وزیراعظم برائے سیاسی امورعبدالکبیر محمد جان، قائم مقام وزیر داخلہ سراج الدین حقانی، انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحق واثق اور حج ومذہبی امور کے قائم مقام وزیر محمد ثاقب شامل ہیں۔

سلامتی کونسل نے نوٹی فکیشن میں لکھا ’5 جون 2024 کو، سلامتی کونسل کی کمیٹی نے 1988 (2011) کی قرارداد کے مطابق عبدالکبیر محمد جان عبدالحق واثق، نور محمد ثاقب اور سراج الدین جلال الدین حقانی کے مکہ جانے کے لیے سفری پابندی سے استثنیٰ کی منظوری دی، ان کے سعودی عرب کے دورے کا مقصد حج کرنا ہے‘۔

banner

اقوام متحدہ کی سلامی کونسل کمیٹی کی جانب سے ان رہنماؤں پر سفری پابندیاں اٹھانے کا نوٹی فکیشن ایسے وقت میں سامنے آیا، جب دہشت گردی کے لیے امریکا کو مطلوب سراج الدین حقانی نے رواں ہفتے متحدہ عرب امارات کا دورہ مکمل کیا، جہاں انہوں نے یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحق واثق بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024