Saturday, September 7, 2024, 11:34 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوام متحدہ کا امریکی طلبا کیخلاف سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں پراظہار تشویش

اقوام متحدہ کا امریکی طلبا کیخلاف سکیورٹی فورسزکی کارروائیوں پراظہار تشویش

امریکی جامعات میں طلبا کو اظہار رائے اور پرامن احتجاج کی ضمانت ملنی چاہیے : انتونیو گوتریس

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن نے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج کرنے والے طلبا مظاہرین کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے اپنے ردعمل میں امریکی یونیورسٹیوں کے طلبہ کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کو نامناسب قرار دیا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس نے کہا کہ امریکی جامعات میں طلبا کو اظہار رائے اور پرامن احتجاج کی ضمانت ملنی چاہیے، تعلیمی اداروں میں نفرت انگیز تقاریر بھی ناقابل قبول ہیں۔

اس حوالے سے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ وولکر ترک نے کہا ہے کہ وہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حامی اور جنگ مخالف طلبہ مظاہرین کے خلاف امریکی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر اضطراب کا شکار ہیں ۔

banner

وولکر ترک نے کہا کہ امریکی یونیورسٹوں میں ان مظاہرین میں سے سینکڑوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے، یونیورسٹیوں میں امریکی سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کر کے مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں تک چلائی ہیں اور طلبہ وطالبات کے علاوہ اساتذہ کو بھی گرفتار کر کے ہتھکڑیاں لگائی ہیں۔

وولکر ترک نے کہا میں امریکہ کے قانون نافذ کرنے والے بعض اداروں کی کارروائیوں پر سخت تشویش میں مبتلا ہوں، ان واقعات کے اثرات کافی زیادہ اور غیر متناسب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہونا چاہیے اظہار رائے کے قانونی وجائز حق کو کسی سے بھی چھینا نہیں جا سکتا ہے، نہ ہی اسے نفرت اور تشدد پر اکسانے سے جوڑا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے، اس سلسلے میں 900 سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا جبکہ گزشتہ روز کولمبیا یونیورسٹی نے بھی احتجاج کرنے والے طلبا کو معطل کرنا شروع کردیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024