Sunday, December 22, 2024, 3:52 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اقوام متحدہ کا عالمی طاقتوں اور ایران پر جوہری معاہدہ بحال کرنے پر زور

اقوام متحدہ کا عالمی طاقتوں اور ایران پر جوہری معاہدہ بحال کرنے پر زور

خطہ مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، روز میری ڈیکارلو

by NWMNewsDesk
0 comment

اقوام متحدہ نے عالمی طاقتوں اور ایران پر زور دییتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2015 کے جوہری معاہدے کو بحال کرنے کیلئے فوری طور پر کام کریں۔

اقوام متحدہ کی سیاسی امور کی سربراہ روز میری ڈیکارلو نے سلامتی کونسل کو بتایا اس معاہدے کے تحت ایران پر پابندیاں ہٹائی گئی تھیں اور اس کے جوہری پروگرام پر سخت پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سفارت کاری بہترین راستہ ہے، لیکن وقت بہت اہمیت رکھتا ہے۔ خطہ مزید عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن  میں شامل فریقین کی کامیابی یا ناکامی ہم سب کیلئے معنی رکھتی ہے۔

اقوام متحدہ کے جوہری ادارے کے مطابق ایران نے 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کیا ہے، جو ہتھیاروں کے معیار کے قریب ہے جبکہ مغربی ممالک کا کہنا تھا کہ ایران کو یورینیم کی اتنی افزودگی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، دیگر ممالک نے بھی ایسا صرف جوہری ہتھیار بنانے کیلئے کیا۔

banner

یاد رہے کہ نو منتخب امریکی صدر کے سابقہ دور اقتدار میں 2018 میں امریکہ نے معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی جس کے بعد ایران نے بھی معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں سے بتدریج پیچھے ہٹنا شروع کر دیا تھا۔

یورپی ممالک نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران معاہدے پر واپس نہ آیا تو وہ پابندیاں دوبارہ نافذ کریں گے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024