5
شمالی افریقہ کے ملک الجیریا میں 3 سابق صدارتی امیدواروں سمیت درجنوں ملزمان کو انتخابی دھوکا دہی کے الزامات پر قید کی سزا سنادی گئی ہے۔
عدالت کے مطابق کاروباری خاتون سعیدہ نغزا، سابق وزیر بلقاسم سہلی اور نسبتاً غیر معروف شخصیت عبدالحکیم حمادی کو گزشتہ ستمبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں شرکت کے لیے درکار دستخط حاصل کرنے کی غرض سے رقم ادا کرنے کے الزام میں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
8 مئی کو عوامی استغاثہ نے ایک مقدمے میں 10 سال قید اور 10 لاکھ الجزائری دینار (7 ہزار 600 ڈالر) جرمانے کی سزا کی درخواست کی تھی۔
سابق وزیر نغزا کے 3 بیٹوں سمیت 70 دیگر افراد کو بھی 5 سے 8 سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔