Sunday, March 30, 2025, 7:39 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اماراتی صدر اور ٹرمپ کا غزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اماراتی صدر اور ٹرمپ کا غزہ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اماراتی صدر کااسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل پر زور

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اورامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ کے تنازع سمیت مشرق وسطی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ٹیلی فونک رابطے کے دوران اماراتی صدر نے اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے حوالے سے امارات کے عزم کا اعادہ کیا جو خطے میں جامع، منصفانہ اور دیرپا امن کی بنیاد ہے۔

انہوں نے غزہ میں مستقل جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد اور علاقائی استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے جاری کوششوں پر بھی بات کی، فلسطینی علاقے میں انسانی امداد کی فراہمی پر زور دیا۔

دونوں رہنماوں نے امارات کے قومی سلامتی کے مشیر کے دورہ واشنگٹن کے نتائج کا بھی جائزہ لیا جس میں مصنوعی ذہانت، جدید ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچراور توانائی سمیت اہم شعبوں میں معاہدے ہوئے ہیں۔

banner

امارات اور امریکہ نے باہمی مفادات کے حصول کے لیے سٹرٹیجک تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024