106
متحدہ عرب امارات کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امارات کی ثالثی کے نتیجے میں روس اور یوکرین جنگی قیدیوں کے تبادلے پر رضامند ہو گئے ہیں۔
دفتر خارجہ نے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے امارات کے ساتھ تعاون کرنے اور اس کی کوششوں کا مثبت انداز میں جواب دینے پر روس اور یوکرین کا شکریہ ادا کیا۔
اماراتی دفتر خارجہ نے کہا کہ وہ یوکرین بحران کے پرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، امارات سفارتی حل، مکالمے اور جنگ کی شدت کم کرنے کے لیے فریقین کو پہلے بھی آمادہ کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
