Monday, October 13, 2025, 11:14 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے تحریک حماس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا نے تحریک حماس پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

اقدامات سےحماس کو ایران سمیت دیگر گروپوں سے فنڈنگ منقطع کرنے میں مدد ملے گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی محکمہ خزانہ کی ویب سائٹ پر بتایا گیا ہے کہ حماس سے منسلک افراد اور عراقی فلائی بغداد ایئر لائن سے منسلک افراد پر نئی پابندیاں عاید کی گئی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا ہے کہ آج کی پابندیوں میں برطانیہ اور آسٹریلیا کی طرف سےبھی پابندیاں شامل ہیں۔

ان پابندیوں میں غزہ میں حماس کے مالیاتی نیٹ ورکس اور ایسے افراد شامل ہیں جنہوں نے اسلامی جہاد اور حماس کو کرپٹو کرنسی کی منتقلی سمیت رقوم کی منتقلی میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

محکمہ خزانہ نے کہا کہ پابندیوں میں عراقی گروپ کتائب حزب اللہ اور فلائی بغداد ایئرلائنز کمپنی کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے جن پر ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کی مبینہ مدد کرنے کا الزام ہے۔

banner

محکمہ خزانہ کے فارن اثاثہ جات کے کنٹرول کے دفتر نے عراق میں ایران سے منسلک ملیشیا کتائب حزب اللہ کے تین رہ نماؤں اور ان کے حامیوں کے ساتھ ساتھ ایک کمپنی کو نامزد کیا ہے جس پر ملیشیاؤں کے لیے پیسہ منتقل کرنے کا الزام ہے۔

برطانیہ نے بھی حماس تحریک سے منسلک افراد پر پابندیاں عائد کیں، جن میں تحریک کے فنانسرز اور رہنما شامل ہیں۔ ان اقدامات سےحماس کو ایران سمیت دیگر گروپوں سے فنڈنگ کے ذرائع کو منقطع کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024