امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں سکھوں نے بھارت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے آزاد خالصتان کے حق میں نعرے لگائے، ساتھ ہی مودی سرکار کو کسانوں کا قاتل قرار دے دیا۔
امریکی شہر سان فرانسیسکو میں سکھوں نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کرتے ہوئے مودی سرکار کے خلاف نعرے بلند کیے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا بھارتی کسانوں سے انصاف کیا جائے۔
اس کےعلاوہ کینیڈا کے شہر وینکور میں بھی سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے مودی کو دہشت گرد قرار دیا۔
آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں بھی بھارتی قونصل خانے کے سامنے مودی سرکار کے خلاف آواز اٹھائی گئی ۔
بھارت میں احتجاجی کسانوں نے گذشتہ ہفتے 13 فروری کو دہلی کی طرف مارچ شروع کیا تھا لیکن انہیں دارالحکومت سے تقریباً 200 کلومیٹر دور روک دیا گیا تھا جس کے بعد کسان رہنما اپنے مطالبات پر حکومت سے مذاکرات کر رہے تھے۔
تاہم 21 فروری کو اب کسان رہنماؤں کی جانب سے حکومتی تجاویز کو مسترد کر دیا تھا اور دوبارہ دہلی کی طرف مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔