57
امریکا کی جانب سے جنگ زدہ یوکرین کو دور تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے جائیں گے۔
امریکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے امریکی صدر جو بائیڈن کے پلان کے مطابق یوکرین کو جنگ میں اپنے دفاع کے لیے دور تک مار کرنے والے جدید ترین میزائل فراہم کیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معاملے سے آگاہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کو کچھ آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم (ATACMS) فراہم کیے جائیں گے جن کی رینج 300 کلو میٹر تک ہے، یعنی ان میزائلوں کی مدد سے یوکرین دور سے ہی روسی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
اس فوجی امداد کے تحت امریکا کی جانب سے یوکرین کو فضائی دفاعی میزائلHIMARSراکٹ، ایوینجر فضائی دفاعی نظام، وائر گائیڈڈ میزائل، اینٹی آرمر سسٹمز اور گولہ بارود دیا جائے گا۔