Thursday, November 14, 2024, 3:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکامین خالصتان کیلئے ریفرنڈم، سوا لاکھ سکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا

امریکامین خالصتان کیلئے ریفرنڈم، سوا لاکھ سکھ افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا

خالصتان تحریک نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کردیا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی سکھوں کی جانب سے بھارت سے علیحدہ وطن خالصتان کیلئے ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔

سان فرانسسکو میں سکھوں کے علیحدہ وطن کے لیے ہونے والے خالصتان ریفرنڈم میں ایک لاکھ 27 ہزار افراد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

سان فرانسسکو میں ووٹنگ کا سلسلہ 8 گھنٹے تک جاری رہا، سان فرانسسکو کے سوک سینٹر میں جاری ووٹنگ میں بین الاقوامی آبزرور بھی موجود رہے۔

ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے باوجود تقریباً 30 ہزار سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے لائنوں میں موجود تھے۔

banner

امریکی حکام سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو ریفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے خصوصی سکیورٹی میں لے کر آئے۔

سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ہم اپنے لیے الگ وطن کا مطالبہ کرتے ہیں اور بھارت کے تسلط سے آزادی چاہتے ہیں کیونکہ بھارت میں سکھوں کیلئے دھرتی تنگ اور انکی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

سکھ فار جسٹس کے شریک بانی بخشیش سنگھ سندھو کا کہنا تھا کہ ہزاروں کی تعداد میں سکھوں کو بھارت کے تسلط سے اپنی خومختاری، آزادی اور خالصتان کے قیام کیلئے کیلئے یہاں جمع ہوئے دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہزاروں سکھ جو یہاں جمع ہیں سب بھارت کے پنجاب پر ناجائز قبضے سے آزادی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024