امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اوکالا میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون زخمی ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ شب پیڈاک شاپنگ مال میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے مال میں موجود لوگوں پر فائر کھول دیئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کو کئی گولیاں لگیں جس سے وہ ہلاک ہو گیا جبکہ فائرنگ کی زد میں ایک خاتون بھی آئی اور ٹانگ پر گولی لگنے کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئیں۔
🇺🇸 | ÚLTIMA HORA: Se reportan múltiples heridos tras un tiroteo en Paddock Mall, Ocala, Florida. pic.twitter.com/RrzOXAYpwS
— UHN PLUS (@UHN_Plus) December 23, 2023
پولیس نے بتایا کہ ہلاک شخص اور زخمی خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی خاتون کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کرسمس سے قبل کسی فیملی کا اپنے پیارے کو کھونے کا دکھ بہت گہرا ہے اور یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ تحقیقات کیلئے شاپنگ مال کو 12 گھنٹے کیلئے بند کردیا گیا ہے اور سرچنگ کے دوران ایک پستول بھی ملی ہے جس حوالے سے یہ خیال کیا جارہا ہے کہ شاید یہ ملزم کی ہی پستول ہو تاہم اس حوالے سے ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔