Monday, July 21, 2025, 1:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » امریکا اور برطانیہ کا حوثی باغیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا اشارہ

امریکا اور برطانیہ کا حوثی باغیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا اشارہ

دنیا کے 20 فیصد کنٹینر بحری جہاز بحیرہ احمر سے گریز کر رہے ہیں، رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکا اور برطانیہ نے بحیرہ احمر میں حوثیوں کے سب سے بڑے حملے کے بعد فوجی کارروائی کا اشارہ دے دیا ہے۔

بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر اب تک کے سب سے بڑے حملے کو پسپا کرنے کے بعد امریکا اور برطانیہ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کارروائی کر سکتے ہیں۔

جیٹ طیاروں اور جنگی جہازوں نے منگل کی رات حوثیوں کی طرف سے کیے گئے 21 ڈرونز اور میزائلوں کو مار گرایا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بدھ کے روز ایک قرارداد منظور کی جس میں حوثیوں کے حملوں کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

banner

قرارداد کے متن میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے اپنے جہازوں کے دفاع کے حق کی توثیق کی گئی ہے جبکہ حوثیوں نے اس پر طنزیہ ردعمل کا اظہار کیا۔

اقوام متحدہ کی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ حوثی ایسے تمام حملے فوری طور پر بند کریں، جو عالمی تجارت میں رکاوٹ بنتے ہیں اور بحری حقوق اور آزادیوں کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

گیارہ ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس، چین، موزمبیق اور الجزائر نے ووٹ نہیں دیا۔

حوثی ترجمان محمد علی الحوثی نے اس قرارداد کو سیاسی کھیل قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی جنگ پر اسرائیل سے منسلک جہازوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

انٹرنیشنل چیمبر آف شپنگ کا کہنا ہے کہ دنیا کے 20 فیصد کنٹینر بحری جہاز اب بحیرہ احمر سے گریز کر رہے ہیں اور اس کی بجائے افریقہ کے جنوبی سرے کے گرد زیادہ لمبا راستہ استعمال کر رہے ہیں۔

حوثیوں نے کہا کہ انہوں نے منگل کے روز اسرائیل کو مدد فراہم کرنے والے امریکی جہاز کو نشانہ بنایا جو 19 نومبر سے بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر 26 واں حملہ تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024