امریکی ریاست میئن میں 18افراد کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد فرار ہو جانے والے ملزم کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
Friday evening the body of 40-year-old Robert Card of Bowdoin was found deceased in Lisbon. The threat to the public is over. The Lewiston Police Department and the Maine State Police are grateful for our local, state and federal law enforcement partners who gave pic.twitter.com/rItXGthkar
— Maine State Police (@MEStatePolice) October 28, 2023
حکام کا کہنا ہے کہ لاش کو دیکھ کر لگتا ہے کہ سابق امریکی فوجی ملزم رابرٹ کارڈ نے خود کو سر میں گولی مار کر خودکشی کی ہے۔ لاش اُسی ری سائیکلنگ پلانٹ کے قریب جنگل سے ملی ہے جس پلانٹ سے ملزم کو نوکری سے نکالا گیا تھا۔
حکام نے دعویٰ کیا کہ کارڈ نے حال ہی میں اپنی شریک حیات سے بھی علیحدگی اختیار کرلی تھی جبکہ ملزم کے پاس سے خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا ہے۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے موسم گرما میں دعویٰ کیا تھا کہ اسے آوازیں سنائی دیتی ہیں اور اس نے اپنے ہی فوجی اڈے پر گولیاں برسانے کی دھمکی بھی دی تھی۔
دور روز قبل امریکی ریاست میئن میں مسلح ملزم رابرٹ کارڈ نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 18 افراد کو قتل جبکہ 60 کو زخمی کردیا تھا۔