امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک تیز رفتار گاڑی سینٹ ڈیوڈ نارتھ آسٹن میڈیکل سینٹر کے ایمرجنسی روم کی لابی میں جا گھسی، اس حادثے میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا حادثے کے بعد فوری تور پر ڈرائیور کو گاڑی سے باہر نکالا گیا اور ایمرجنسی روم میں سی پی آر دی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، حادثے میں ایمرجنسی روم کی لابی میں موجود 5 افراد زخمی ہوئے۔
WATCH: Car crashes into emergency room at Austin, Texas hospital. At least 10 injured pic.twitter.com/u8uGuAw5uh
— BNO News (@BNONews) February 14, 2024
ایک زخمی کو اسپتال میں طبی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثے میں زخمی دو بچوں سمیت 4 افراد کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
آسٹن پولیس ڈپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ ایوسٹن ٹریوس کاؤنٹی ایمرجنسی میڈیکل سروسز کے کیپٹن کرسٹا اسٹیڈمین نے بتایا کہ منتقل کیے گئے افراد میں سے ایک بچہ زیادہ زخمی ہے جبکہ دیگر زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ایمرجنسی روم میں گاڑی ایک ریسپشن ڈیسک کے قریب ہال میں پھنس گئی تھی، حادثے کے وقت ایمرجنسی روم میں کئی لوگ موجود تھے لیکن خوش قسمتی سے زیادہ لوگ محفوظ رہے۔